حیدرآباد۔16اگسٹ(اعتماد نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں کئی
ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آج انہوں نے شعلہ پور ۔ رائے چور
کے درمیان برقی ریلوے لائن کا
افتتاح کیا۔ جسکے بعد ہی انہوں نے پونہ۔ شعلہ
پور کے درمیان قومی شاہراہ کا بھی افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر مرکزی
وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری‘ مہاراشٹر کے چیف منسٹر پردھوی راج چوان نے شرکت
کی۔